3 جولائی 2013 - 19:30
عدلیہ کے سربراہ منصور عدلی عبوری صدر منتخب

مصر کی عدلیہ کے سربراہ منصور عدلی نے مصر کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ حلف کی تقریب میں مصری فوج کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے۔

ابنا: عرب ذرائع کے مطابق مصر کی عدلیہ کے سربراہ منصور عدلی نے مصر کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ حلف کی تقریب میں مصری فوج کے سربراہ السیسی اور اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے۔ سابق صدر مرسی کو وزارت دفاع کی عمارت میں بند کردیا گیا ہے اخوان المسلمین جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی کی برطرفی پر مصری عوام کے ساتھ  خلیجی عرب ریاستوں کے حکام نے بھی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے  سعودی عرب اور امارات کے حکام نے اپنے پیغام میں مرسی کی معزولی اور مصری فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اخوان المسلمین جماعت کو غیر قانونی جماعت قراردے رکھا  ہے اور اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔  ادھر اسرائیل نے مرسی کی برطرفی پر مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے اسرائیل کا کہنا ہے کہ مرسی نے غزہ سے اسرائيل پر راکٹ حملے رکوانے میں اہم کردار ادا کیا اور مرسی شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی زبردست مہارت رکھتے  ہیں اور ایسے فرد کی برطرفی پر اسرائیل کو تشویش ہے ادھر امریکہ نے بھی صدر مرسی کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲